ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 گانجہ فروش گرفتار

بھٹکل ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 گانجہ فروش گرفتار

Thu, 30 Sep 2021 13:48:29    S.O. News Service

بھٹکل ،30؍ ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل ریلوے اسٹیشن کے قریب گانجہ فروخت کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن کی شناخت گنیش نگر پورورگا  کے رہنے والے عبدالرشید حضرت صاب شیرگوڈ (32 سال)اور گاندھی نگر ہیبلے کے رہنے والے محمد ارشاد حسن صاب (31 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کراس پر دو افراد کے ذریعے گانجہ فروشی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر کرائم برانچ کے انسپکٹر نتیانند پنڈت کی ٹیم نے چھاپہ مارا ۔ اور ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ ان کے قبضے سے 560 گرام گانجہ، دو موبائل فون اور نقد 1200 روپے ضبط کرلیے ۔ 

گانجہ فروشوں کے خلاف چھاپہ ماری اور گرفتاری کی اس مہم پی ایس آئی کوڈگنٹی اور کرائم برانچ کے دیگر عملہ نے حصہ لیا ۔


Share: